اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور سعودی بادشاہ کو پاکستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ سے ریاض کے شاہی محل میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور انٹر سروسز انٹیلی جنس ‘آئی ایس آئی’ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی موجود تھے۔ باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان میں جاری دہشت گرد اور مشکلات کا اصلی ذمہ دار سعودی عرب ہے کیونکہ سعودی عرب کے طرفدار وہابی دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی اور بد امنی پھیلا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169