اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے مصر کے شہر العریش پر خونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ العریش حملہ کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔
عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق، عراق کے ممتاز شیعہ عالم دین مقتدی صدر نے مصر کے شہر العریش پر خونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ العریش حملہ کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔
مقتدی صدر نے کہا کہ اسلامی ممالک میں جاری عدم استحکام کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے لہذا مصر حکومت کو اسرائیلی سازشوں کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے اور اسرائیل کے نفوذ کے راستوں کو بند کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲