25 نومبر 2017 - 15:10
مصر میں دہشتگردوں کے خونی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 305 تک پہنچ گئی

مصر کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ مصر کے شہر العریش میں وہابی دہشت گردوں کے خونی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 305 تک پہنچ گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ مصر کے شہر العریش میں وہابی دہشت گردوں کے خونی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 305 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 25 سے 30 تک تھی اور انھوں نے ہاتھ میں داعش کا پرچم اٹھایا ہوا تھا۔ اٹارنی نجرل کے مطابق اس حملے میں 27 بچے بھی ہلاک ہوگئے جبکہ 128 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169