18 نومبر 2017 - 12:08
لبنان کے مستعفی وزیراعظم فرانس پہنچ گئے، فرانسیسی صدر سے ملاقات کریں گے+ ویڈیو

لبنان کےمستعفی وزیراعظم سعد حریری سعودی عرب سے فرانس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج فرانسیسی صدر سے ملاقات کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کےمستعفی وزیراعظم سعد حریری سعودی عرب سے فرانس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج فرانسیسی صدر سے ملاقات کریں گے،مغربی میڈیا کے مطابق لبنان میں سیاسی استحکام کےلئے مغربی ممالک سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔

لبنان کےمستعفی وزیراعظم سعد حریری نے سعودی دارالحکومت ریاض سے اپنی روانگی کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی فرانسیسی حکام کے مطابق لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد حریری آج پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں سے ملاقات کریں گے۔

سعد حریری سے فرانسیسی صدر کی متوقع ملاقات کی تصدیق لبنان کے وزیر داخلہ نہاد مشنوق نے کی ہے نہاد مشنوق کے مطابق پیرس میں اس باہمی ملاقات میں لبنانی بحران کو حل کرنے کی مثبت کوشش کی جائے گی اور لبنان میں استحکام کا دروازہ کھلے گا اور بحرانی صورت حال میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد حاصل ہو گی۔ مشنوق کا یہ بیان ملکی صدر میشال عون کے ساتھ ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169