16 نومبر 2017 - 15:28
رحلت رسول اکرم(ص) کی مناسبت سے؛ بصره میں مصری قاریوں کے ساتھ محفل حسن قرآت

بصری کی قرآنی انجمن کے تعاون سے رحلت رسول اکرم(ص) کی مناسبت سے محفل حسن قرآت میں مصر کے نامور قاری «عبدالناصر حرک» شریک ہوںگے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کل بروز جمعہ سترہ نومبر کو بصری کی جامع مسجد «الملاک»میں محفل حسن قرآت منعقد ہورہی ہے جسمیں مرجع عالیقدر آیت‌الله العظمی سیستانی کے نمایندے «شیخ علی مظفر» خصوصی شرکت کریں گے۔

رحلت رسول اکرم(ص) کی مناسبت سے منعقدہ مجلس حسن قرآت میں مصر کے نامور قاری اور جامعہ الازھر یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طالبعلم عبدالناصر حرک خصوصی شرکت اور تلاوت کا اعزاز حاصل کریں گے۔

بصرہ قرآنی انجمن کے تعاون سے بصرہ صوبے کے مختلف شہروں میں مختلف مواقعوں پر قرآنی مقابلے ، محافل اور کورسز منعقد کیے جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169