16 نومبر 2017 - 15:21
مساجد کے مسئولین کے لیے ائمہ اطہار (ع)، اسلامی طرزِ حیات کا بہترین نمونہ ہیں

شہر سرعین میں مساجد کے آرٹ و فنون کے اداروں کے دفتر نمائندگی کے سربراہ نے کہا ہے کہ مساجد کے مسئولین کے لیے ائمہ اطہار (ع) اسلامی طرزِ حیات کا بہترین نمونہ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ شہر سرعین میں مساجد کے آرٹ و فنون کے اداروں کے دفتر نمائندگی کے سربراہ حجت الاسلام طاہر عزت خواہ نے اردبیل میں منعقد ہونے والی کتابوں کی بین الاقوامی نمائشگاہ کے تحت ہونے والی پروگرام ’’اسلامی طرزِ حیات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کی آیات پر غور کیا جائے تو ہمیں اسلامی طرزِ حیات پر عمل کرنے کرنے کے لیے جس چیز کو اپنانے پر زور دیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ خداوند کریم کے ان تمام فرامین و احکام پر عمل کیا جائے جن کی قرآن کریم میں ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مساجد کے مسئولین کے لیے ائمہ اطہار (ع) اسلامی طرزِ حیات کا بہترین نمونہ ہیں۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اولاد کی تربیت کا مرحلہ انسانی زندگی کا اہم ترین مسئلہ ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ والدین کو اس بات کی طرف متوجہ رہنا چاہیے کہ ہماری آج کی نسل تربیت کے مرحلے میں اس بات کی طرف محتاج ہے کہ ان کے سامنے ایسے نمونے ہوں جن کی اتباع کرتے ہوئے وہ اپنی زندگی کو صحیح اسلامی طریق کار پر گزار سکیں۔ اس حوالے سے اہل بیت علیہم السلام ہی ایسی ہستیاں ہیں جو انسان کے اسلامی طرز حیات کا بہترین اور کامل نمونہ ہیں۔

.......

/169