4 نومبر 2017 - 12:35
شیخ عیسی قاسم کی رہائی کے لئے بحرینی عوام کے مظاہرے + تصاویر

بحرین کے عوام نے شیخ عیسی قاسم کے گھر کے محاصرے کو ختم کرنے کے لئے کل احتجاجی مظاہرے کئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نےگزشتہ رات آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے محاصرے کو ختم کرنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے أبوصیبع میں مظاہرے کئے۔

یاد رہے آل خلیفہ کی حکومت نےآیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو ختم کر کے گذشتہ سال جون کے مہینے میں الدراز کے علاقےمیں ان کے گھر کا محاصرہ کیا۔

بحرین میں 14 فروری 2011 سے آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف عوام کی پر امن تحریک شروع ہوئی جسے دبانے کے لئے آل خلیفہ نے ہر قسم کا اقدام کیا لیکن وہ اس میں ناکام رہا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169