اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے پریس ذرائع نے اتوار کے روز رپورٹ دی ہے کہ ریاست انٹاریو کے شہر کوبرگ میں ایک مسلح شخص نے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے کارروائی شروع کر دی جس کے نتیجے میں مسلح شخص اور ایک چھہتر سالہ عورت ہلاک ہو گئی۔ابھی تک مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ کئے جانے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔فروری میں بھی شہر کبک میں تین مسلح حملہ آوروں نے ایک مسجد پر حملہ کر دیا تھا جس میں چھے افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
.......
/169