25 اکتوبر 2017 - 10:55
شام کے صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف ترک فوج کی کارروائی عنقریب ختم ہوجائے گی: اردوغان

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام کے صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف ترک فوج کی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صوبہ ادلب میں ترک فوج کی کارروائی عنقریب اختتام پذير ہوجائے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام کے صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف ترک فوج کی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صوبہ ادلب میں ترک فوج کی کارروائی عنقریب اختتام پذير ہوجائے گی۔ ترک فوج نے 2 ہفتہ قبل ادلب میں کارروائی کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد اس علاقہ میں قیام امن کا حصول بتایا تھاجبکہ شامی حکومت کا کہنا ہے کہ ترک فوج کا شام کی سرزمین پر داخلہ غیر قانونی ہے ۔ ترک فوج اس علاقہ میں کرد باغیوں کے خلاف بھی نبرد آزما ہے۔

.......

/169