24 اکتوبر 2017 - 18:50
 امام کعبہ شیخ صالح بن حمید پاکستان کے دورے پر اسلام آباد میں

امام کعبہ شیخ صالح بن حمید پاکستان کے دورے پر اسلام آباد میں ہیں تاہم اس ملک کے حکام سمیت ذرائع ابلاغ نے ان کے دورے کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امام کعبہ شیخ صالح بن حمید پاکستان کے دورے پر اسلام آباد میں ہیں تاہم اس ملک کے حکام سمیت ذرائع ابلاغ نے ان کے دورے کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

ائیرپورٹ پر ان کا استقبال وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹرحافظ عبدالکریم اور پاکستان میں موجود سعودی سفیرنے کیا۔

امام کعبہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ امام کعبہ کی پاکستان آمد ہمارے لیے باعث اعزاز ہے، پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر مواصلات سمیت اس ملک کے ذرائع ابلاغ نے امام کعبہ کے پاکستان دورے سے متعلق کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲