23 اکتوبر 2017 - 16:31
عراق، ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لئے پرعزم ہے: عراقی صدر

عراقی صدر فواد معصوم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کا خیرمقدم کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی صدر فواد معصوم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کا خیرمقدم کیا ہے.

يہ بات صدر فواد معصوم نے ايران، عراق اقتصادي ترقي كے ہيڈكوارٹر كے سيكرٹري سعيد اوہدي كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ ايران زراعت اور صنعتي شعبوں ميں اچھي قابليت ركھتا ہے اور ان شعبوں ميں ہم ايران كے كامياب تجربات سے فائدہ حاصل كرنا چاہتے ہيں.

اس ملاقات ميں سعيد اوہدي نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران جنگ زدہ ملك كي تعمير نو كے لئے آمادہ ہے.

انہوں نے عراقي صدر كو بريفينگ دي كہ بغداد كي 44ويں بين الاقوامي نمائش ميں ايران كي مختلف كمپنياں بھي شركت كر رہي ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲