اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ازبکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کی توسیع پر کوئی حد مقرر نہیں اور ہم باہمی تعاون کے پیش نظر ازبکستان کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بھی آمادہ ہیں.
یہ بات صدر مملکت ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے بدھ کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے ازبک وزیرخارجہ 'عبدالعزیز کامل اوف' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے یوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بالخصوص علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے کوئی حد مقرر نہیں اور ہم ازبکستان کو اپنا دیرینہ دوست اور آئندہ بھی اپنا قریبی اتحادی ملک سمجھتے ہیں.
صدر روحانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سرحدیں تو نہیں مگر دینی، ثقافتی اور مذہبی مشترکات نے ایران اور ازبکستان کو ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کیا ہوا ہے.
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بینکاری شعبے کے فروغ پر زور دیا جس کا مقصد نجی شعبوں کو بھی باہمی تعاون کے فروغ کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا ہے.
ڈاکٹر روحانی نے مزید کہا کہ ایرانی کمپنیاں ازبکستان کے ساتھ تکنیکی اور انجینئرنگ شعبوں میں تعاون کے لئے تیار ہیں.
خطے کی صورتحال اور سیکورٹی کے قیام پر زور دیتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ علاقے میں موجود تمام ممالک ایک دوسرے کے بھائی اور ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں لہذا دشمنوں کو ہمارے درمیان مذہبی اور قومی اختلافات پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہئے.
اس ملاقات میں ازبکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے پُرعزم ہے.
انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی اور انتہاپسندی کے حوالے سے ایران اور ازبکستان کے تعاون اہم ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲