اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی آئندہ ہفتہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی عرب کے بادشاہ اور دیگر سعودی حکام سے گفتگو کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق عراقی وزير اعظم کے ہمراہ بعض وزراء بھی ہوں گے ۔
عراقی وزير اعظم اس سفر میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ چند معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔
.......
/169