17 اکتوبر 2017 - 15:15
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے لیے مالی امداد کا اعلان

رہبر اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے لئے ایک ارب تومان (تقریبا 3 لاکھ ڈالر) کی مالی امداد کا اعلان کردیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال کے بارے میں ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ اور اس ادارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے کے خط کے بعد آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے روہنگیا مسلمانوں کے لیے دس ارب ریال کی رقم مختص کرنے کا حکم دیا ہے۔

ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ اور اس ادارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے کے خط میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار اور ان اقدامات کی رپورٹ پیش کی گئی تھی جو ایران کی ہلال احمر روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے انجام دے رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مغربی میانمار کے صوبے راخین میں روہنگیا مسلمانوں پر فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے حملوں میں چھے ہزار سے زیادہ مسلمان جاں بحق اور آٹھ ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ پانچ لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

X