اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی سیاستداں اس بات پر متفق ہیں کہ ٹرمپ کے پاس ہرزہ سرائی اور غیر مہذبانہ زبان کے علاوہ کچھ نہيں تھا اور ٹرمپ کا غیر مہذبانہ طریقہ کار عالمی سطح پر امریکہ کی بدنامی کا موجب بن گئی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ کی تقریر سیاسی اور اخلاقی ادبیات سے عاری تھی ۔ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی ایسا ہی خطاب کیا جو کسی بھی سیاستداں کے شایان شان نہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی ایران کے ساتھ دشمنی 40 سال سے جاری ہے ۔ امریکہ نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ اس خطے میں جمہوریت کا دشمن ہے اوراس خطے میں شاہ ایران جیسے اپنےپروردہ عرب ڈکٹیٹروں کا حامی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر کی غیر مہذبانہ تقریر پر خود امریکی دانشور اور سیاستداں بھی شرمندہ ہیں۔ امریکہ کے موجودہ صدر نے امریکی عوام کو دنیا بھر میں بدنام کردیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے عالمی سطح پر امریکہ کے وحشیانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے سنگین اور مجرمانہ جرائم کی تاریخ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے امریکہ خود بھی ظالم ہے اور اس نے ہمیشہ ظالموں کی مدد کی ہے اور یمن ، بحرین اور دیگر ممالک اس کا واضح نمونہ ہیں۔
ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ سپاہ ایرانی عوام کا قلب ہے سپاہ کے ساتھ دشمنی ایرانی عوام کے ساتھ دشمنی ہے سپاہ ایرانی عوام کی عزت، عظمت ، قدرت اور طاقت کا مظہر ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاعی اور فوجی معاملات میں تمام ممالک کی طرح مستقل ہے اور ہم اپنے دفاعی میزائل اور وسائل پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی کو ایسا کرنے کی اجازت دیں گے۔
.......
/169