اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاناماکیس معاملے میں عدالتی کارروائیوں کے آگے بڑھتے ہی نوازشریف نے اپنے سیاسی مخالفین منجملہ عمران خان سے ڈر کر استعفا دیا ہے - پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات کے لئے خود کو ایک عرصے سے تیار کررہی ہے -پاناکیس معاملے میں جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد عدالت نے نوازشریف کو نااہل قراردے دیا تھا جس کے بعد انہیں وزارت عظمی کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا تاہم گذشتہ ہفتے حکمراں مسلم لیگ نون نے نوازشریف کو دوبارہ پارٹی کا صدر منتخب کرلیا ہے -
.......
/169