10 اکتوبر 2017 - 14:26
شام میں روسی جنگی طیارہ گر کر تباہ

شام میں روس کا ایک لڑاکا طیارہ عملہ سمیت گر کر تباہ ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسپونٹک کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایک لڑاکا طیارہ شام میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا ہے۔

وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق روسی SU-24 لڑاکا طیارہ فضائی اڈے سے اڑان بھرنے کے لیے رن وے پر جارہا تھا کہ اچانک رن وے سے باہر نکل کر حادثے کا شکار ہوا۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار عملے کے دونوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲