اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شیعہ ہزارہ مسلمانوں کی تدفین بہشت زینب ہزارہ قبرستان میں کر دی گئی۔ تدفین سے قبل شہداء کے ورثاء نے شہیدوں کی اجساد خاکی کے ہمراہ شہداء چوک علمدار روڈ پر احتجاجی دھرنا بھی دیا۔ اس موقع پر مظاہرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ احتجاجی دھرنا جیسے ہی شروع ہوا وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان اور ایس ایس پی کوئٹہ آپریشن نصیب اللہ خان سمیت دیگر حکومتی عہدیداران پہنچ گئے۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا یہ واقعہ فرقہ وارانہ نہیں بلکہ دہشتگردی ہے۔ ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کئی دہشگردوں کو مارا ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ کے نتیجے میں دہشتگردوں نے پہلے جھل مگسی اور آج یہاں معصوم لوگوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔ حکومت موجودہ واقعات کے بعد سکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لے کر ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنا کر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ وزیر داخلہ کی جانب سے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی یقینی دہانی اور سکیورٹی کو موثر بنانے پر مظاہرین نے اپنا پرامن احتجاج ختم کرکے شہداء کی تدفین کر دی۔
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
.......
/169


















