اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی فوج نے فلسطینیوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ پر ایک بار پھر گولہ باری کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ کے ابوصفیہ علاقے اور المغازی کیمپ پر گولہ باری کی۔
صیہونی فوج نے دعوی کیا کہ یہ گولہ باری مقبوضہ جنوبی فلسطین میں اشکول کے علاقے پر غزہ سے کئے جانے والے راکٹ حملے کے جواب میں کی گئی۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت مختلف بہانوں سے غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناتی رہتی ہے جس میں فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہو جاتی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس غاصب حکومت نے دو ہزار سات سے غزہ کا مکمل محاصر کر رکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲