4 اکتوبر 2017 - 08:58
مرحوم جلال طالبانی نےعراق میں قومی اتحاد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا: صدر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں عراق کے سابق صدر جلال طالبانی کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے سابق صدر مرحوم جلال طالبانی نےعراق میں قومی اتحاد کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں عراق کے سابق صدر جلال طالبانی کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے سابق صدر مرحوم جلال طالبانی نےعراق میں قومی اتحاد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
صدر حسن روحانی نے سابق صدر جلال طالبانی کے انتقال پر اپنے پیغام میں عراقی صدر فواد معصوم ، عراقی حکومت اور عراقی عوام کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم طالبانی عراق کی ایک ممتاز شخصیت تھے جنھوں نے عراق کے مختلف قبائل اور اقوام کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
صدر روانی نے کہا کہ مرحوم جلال طالبانی نے ایران اور عراق کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

.......

/169