2 اکتوبر 2017 - 16:22
پاکستان کا عراقی کُردستان میں ریفرنڈم کے انعقاد پر شدید تشویش کا اظہار

حکومت پاکستان نے عراقی علاقے کُردستان میں حالیہ دنوں ریفرنڈم کے انعقاد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عراقی قوم اور حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حکومت پاکستان نے عراقی علاقے کُردستان میں حالیہ دنوں ریفرنڈم کے انعقاد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عراقی قوم اور حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا.

پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان 'نفیس زکریا' نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ کردستان ریفرنڈم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں بلکہ یہ عراقی آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے.

انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم سے نہ صرف عراق میں امن و سلامتی کو نقصان پہنچے گا بلکہ یہ علاقائی سلامتی کے لئے بھی چیلنج ہے.

ترجمان دفترخارجہ نے حکومت پاکستان کی جانب سے عراقی قوم اور حکومت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خطے میں عراق یا کسی اور ملک کی جغرافیائی سالمیت کے خلاف ایسے خطرناک اقدامات سے شدید تشویش ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، عراق، اس کے ہمسایہ ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ اس ریفرنڈم کے خلاف کھڑا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲