اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اورعوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیتے ہوئے جنوبی سعودی عرب کے علاقوں نجران اور عسیر میں عاکفہ، رقابہ الضبعہ اور رقابہ الحماد میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج اورعوامی رضاکاروں نے عسیر کے علاقے میں علب کی سرحدی گذرگاہ میں اس عمارت کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا کہ جس میں سعودی فوجی موجود تھے۔
اسی طرح شہر الربوعہ میں ایسی حالت میں سعودی فوجیوں کی پیش قدمی کو روک دیا گیا کہ ان فوجیوں کو سعودی فضائیہ کی بھی حمایت حاصل تھی۔
دوسری جانب سعودی لڑاکا طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے کئی علاقوں میں صوتی دھماکے کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169