اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامي جہموريہ ايران كے تشخيص مصلحت نظام كونسل كے سنيئر ركن علي اكبر ولايتي نے مختلف ذرائع ابلاغ كے خبروں كو مسترد كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايران كے وزير خارجہ محمد جواد ظريف نيويارك ميں اپنے ہم منصب امريكہ كے وزير خارجہ سے ملاقات نہيں كريں گے.
انہوں نے كہا كہ ايران كے وزير خارجہ 5 پلاس وان كے ركن ممالك كے وفد سے ايران كے جوہري معاملات كے بارے ميں ملاقات كريں گے.
انہوں نے ايران كے مشتركہ جوہري معاہدے كے حوالے سے امريكہ كے بے بنياد الزامات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اگر آمريكہ اس بين الاقوامي جوہري معاہدے سے روگرداني اختيار كرے تو ہم بھي اس اقدام كے رد عمل ضرور ديكھائيں گے.
ايراني سپريم ليڈر كے مشير برائے بين الاقوامي امور نے كہا ہے كہ عراقي علاقے كردستان ميں ريفرنڈم كرانے كا معاملہ صہيونيوں كي چال ہے كيونكہ وہ عراق كي تقسيم كے خواہاں ہيں.
ڈاكٹر علي اكبر ولايتي نے كہا كہ صيہوني حكومت كي يہ سازش کا مقصد عراق كو ٹكڑوں ميں تقسيم كرنا ہے۔
انہوں نے كہا ناجائز صيہوني ریاست اپنے مقاصد كے حصول كے لئے اسلامي دنيا كو كمزور كرنا چاہتی ہے اس لئے وہ عراق كے شمال اور شمال مشرقي علاقوں كو كرد آزاد رياست كے تشكيل كے لئے بھرپور حمايت كرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲