27 اگست 2017 - 16:56
ملت تشیع کے حقوق کے تحفظ کے لیے دی گئی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے: علامہ ناظر تقوی

علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ پاکستان میں تشیع کے حقوق کے تحفظ کے لئے جن لوگوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہم اُن قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی؛ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے شاہ فیصل کالونی میں عظمت شہداء کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے شہدائے ملت جعفریہ کے ساتھ عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تشیع کے حقوق کے تحفظ کے لئے جن لوگوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہم اُن قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے انہیں شہداء کے خون کا ثمر ہے کہ سانحہ عاشورا راول پنڈی کے حقائق منظر عام پر آگے آئی ایس پی آر کے بیان نے ثابت کیا کہ سانحہ عاشورا پنڈی اُن ہی تکفیریوں کی شازشوں کا شاخسانہ تھا جو پاکستان میں مسلسل دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سانحہ عاشور پنڈی میں شرکاء جلوس پر بے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے تھے حقائق منظر عام پر آنے کے بعد اب ہم مطالبہ ملت تشیع پر لگنے والے تمام جھوٹے مقدمات کو ختم کیا جائے اور سانحہ عاشور پنڈی کے بعد سانحہ عاشور کراچی کے حقائق کو بھی عوام کے سامنے لایا جائے کہ سانحہ عاشور کراچی جن قوتوں اور طاقتوں کی ایماء پر کیا گیاتھا اور بولٹن مارکیٹ جن کے اشاروں پر جلائی گی تھی اب تک ان حقائق کا منظر عام پر نہ آنا ملت تشیع کے ساتھ سراسر زیاتی اور ناانصافی ہے ہم نے آج تک کسی بھی سانحہ کو فراموش نہیں کیا ہم انصاف کے منتظر ہیں حکومتیں دہشت گردوں کے آگے بے بس اور ناکام ہوچکی ہیں افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جو موثر اقدامات اٹھائیں ہیں جن کے سبب ملک کی صورتحال میں استحکام پیدا ہوا ہے ہم اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ تشیع کے ساتھ ہونے والی زیاتیوں کا بھی ازالہ کیا جائے گا اور دہشت گردو ں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے گی ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ عاشور کراچی سانحہ جیکب آباد ،سانحہ شکار پور اور دیگر سانحات کو بھی فوجی عدالتوں میں چلایا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲