27 اگست 2017 - 15:12
ایران، شام کے شہر حلب میں پانچ پاور پلانٹ تعمیر کرے گا

اسلامی جہموریہ ایران کی مشہور کمپنی 'مپنا' شام کے حلب شہر میں 5 پاور پلانٹ تعمیر کرے گی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جہموریہ ایران کی مشہور کمپنی 'مپنا' شام کے حلب شہر میں 5 پاور پلانٹ تعمیر کرے گی.

مپنا کمنپي کے ايک اعلي اہلکار حسين گنجي زادہ نے دمشق کي بين الاقوامي نمائش ميں ارنا کے نمائندے سے بات چيت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مپنا کمپني شام ميں گزشتہ 12 سالوں سے اپني سرگرمياں کر رہي ہے جس کے دوران ا تک 500 ميگا واٹ کے دو پاور پلانٹ تعمير کر چکي ہے.

انہوں نے شام ميں خانہ جنگي اور ناامني کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران ان کے 7 کارکن اور انجينيئرز کو مسلح دہشت گرد گروہوں نے اغوا کيا ليکن اس کے باوجود کمپني نے اپنے منصوبے مکمل کئے ہيں.

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے مطابق کمپني ہر سال ايک منصوبے مکمل کرلے گي جس کے نتيجے ميں حلب شہر کو دوبارہ روشني ملے گي.

انہوں نے شام ميں امن اور امان کي صورت حال پر اپنے اطمينان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات ميں مپنا کمپني شام ميں توانائي کے شعبے ميں اپني سرگرميوں کو توسيع دينا چاہتي ہے.

شام ميں 59 ويں بين الاقوامي تجارتي اور اقتصادي نمائش دمشق ميں اسلامي جمہوريہ ايران سميت يورپي ممالک، روس ، آرمينيا، بيلاروس، چين، کيوبا، مصر، بھارت، انڈونيشيا، عراق، شمالي کوريا، لبنان، فلسطين، جنوبي افريقہ، سوڈان، يمن، وينزويلا، برازيل، عمان اور پاکستان شرکت کر رہا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲