7 اگست 2017 - 14:37
 ایران اور فرانس کے درمیان آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری کیلئے تاریخی معاہدے پر دستخط

فرانس کی رینالٹ کمپنی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی صنعتی ترقی اور تعمیرنو اتھارٹی نے آٹو انڈسٹری میں مشترکہ سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس کی رینالٹ کمپنی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی صنعتی ترقی اور تعمیرنو اتھارٹی نے آٹو انڈسٹری میں مشترکہ سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے.

یہ معاہدہ ایران کی آٹوموٹو صنعت میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کرنے کا تاریخی معاہدہ سمجھا جاتا ہے.

تفصیلات کے مطابق، 10 ماہ قبل پیرس میں منعقدہ عالمی 2016 آٹوموٹو نمائش کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اس معاہدے کی ابتدائی مفاہمت پر دستخط کئے گئے اور اب اس معاہدے کو حتمی شکل دی گئی.

اس معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں ایران کے وزیر صنعت و تجارت محمد رضا نعمت زادہ شریک تھے جبکہ فرانس کی رنالٹ کمپنی، ایرانی صنعتی ترقی اتھارٹی اور ایران کی نجی کمپنی پرتو نگین ناصح کے نمائندوں نے اس معاہدے پر دستخط کئے.

اس معاہدے کے تحت ایران اور فرانس سالانہ ایک لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کو تیار کرنے کے لئے اسپیئر پارٹس بنانے والی اندرونی کمپنیوں کی حمایت کریں گے اور اس مقصد کے لئے ایک مشترکہ انجینئرنگ سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا.

دونوں ممالک کی کار بنانے والی فیکٹری 2018 تک سمبل اور ڈاسٹر نامی جدید کاڑوں کو تیار کرے گی.

اس معاہدے کے تحت فرانس کی رینالٹ کمپنی پہلی بار ایران میں اپنے سروس اور کار مارکٹنگ کے مراکز قائم کرے گی.

یاد رہے کہ ایران کی کار صنعت میں تعمیری پالیسی کے نفاذ سے بین الاقوامی کار بنانے والی کمپنیوں بالخصوص رینالٹ، فوکس ویگن، پیجو، سٹران جیسی مشہور کمپنیوں کے ساتھ باہمی تعاون اور مشترکہ پیداوار کے لئے سازگار ماحول فراہم ہوگیا ہے.

گزشتہ مہینوں میں تہران میں منعقدہ آٹوموٹو کانفرنس میں ملکی اور غیرملکی نمائندے گاڑیوں کی صنعت کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جس سے وطن عزیز میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی فراہم ہوں گے.

گاڑیوں کی صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار کرتی ہے. اسلامی جمہوریہ ایران میں کاروں کی صنعت سے 13 فیصد زر مبادلہ حاصل ہوتا ہے جبکہ اس شعبے میں ملازمتوں کے وسیع مواقع ملتے ہیں.

گزشتہ سالوں میں ایران کے اندر کاروں کی پیدوار میں 64 فیصد اضافہ ہوا ہے جو صنعتی ترقی کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲