اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ايران كے وزير خارجہ نے ٹوگو كے درميان قريبي تعلقات كا ذكر كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران، دونوں ممالك كے درميان سياسي، اقتصادي اور ثقافتي شعبوں ميں باہمي تعاون كو فروغ دينے كا خواہاں ہے.
يہ بات 'محمد جواد ظريف' نے ہفتہ كے روز ايراني 12ويں صدر كي تقريب حلف برداري ميں شريك ہونے والے اپنے ٹوگو كے ہم منصب رابرت راسي' كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ہم ٹوگو كے ساتھ دہشت گردي اور انتہاپسندي سے مقابلہ كرنے كے لئے باہمي تعاون پر آمادہ ہيں.
رابرت راسي نے اسلامي جمہوريہ ايران كے دورے پر اپنی خوشي كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ ہم اس ملك كے ساتھ كثيرالجہتي تعلقات سميت ٹوگو ميں ايراني كمپنيوں كي اقتصادي سرگرميوں كي ترقي كا خير مقدم كرتے ہيں.
تفصيلات كے مطابق، اس ملاقات كے دوران فريقين نے عالمي تعاون تنظيم بالخصوص اقوام متحدہ اور غير وابستہ تحريك ميں باہمي تعاون بڑھانے پر زور ديا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲