5 اگست 2017 - 13:28
ایران کے بارہویں صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری

اسلامی جمہوریہ ایران کے 12ویں صدر ڈاکٹر 'حسن روحانی' کی تقریب حلف برداری آج بروز ہفتہ ایرانی پارلیمنٹ میں منعقد کی جارہی ہے جس میں 100 ممالک کے رہنما اور اعلی حکام شریک ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے 12ویں صدر ڈاکٹر 'حسن روحانی' کی تقریب حلف برداری آج بروز ہفتہ ایرانی پارلیمنٹ میں منعقد کی گئی جس میں 100 ممالک کے رہنما اور اعلی حکام شریک ہیں.


تفصیلات کے مطابق، ایران کی حکومتی اور عسکری قیادت کے علاوہ دنیا کے 100 ممالک کے صدور، وزرائے اعظم، ان کے نائبین، وزرائے خارجہ، خصوصی ایلچی اور سنئیر حکام اس پروقار تقریب میں شریک ہیں.

اس تقریب کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پارلیمنٹ میں غیرملکی مہمانوں کا استقبال کیا.

اس پروقار تقریب میں 360 سے زائد ملکی اور غیر ملکی رپورٹر اور میڈیا اسلامی جمہوریہ ایران کے 12ویں صدر کی تقریب حلف برداری کو کوریج دے رہے ہیں.

ایران کے 12ویں صدر نے چیف جسٹس آیت اللہ صادق آملی لاریجانی اور گارڈین کونسل کے اراکین کی موجودگی میں اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا.

اسلامی جمہوریہ ایران کے 12ویں صدارتی انتخابات کے نتائج کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی 57 فیصد ووٹ لے کر کامیاب امیدوار قرار پائے ہیں.

حسن روحانی 23 ملین 5 لاکھ 49 ہزار 616 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں اور انہوں نے کل ووٹوں میں سے 57 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کرلی ہے.

ایران میں صدر سربراہ مملکت اور ملکی ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ہیں اور آئین کے شق نمبر 113 کے مطابق، سپریم لیڈر کے بعد ملک کی سب بڑی سیاسی پوزیشن صدر کو حاصل ہے جو ملک میں قانون نفاذ کرنے کی ذمہ داری ان پر ہیں.

ایران میں بننے والے صدر مملکت نے اپنی تقریب حلف برداری میں یہ حلف اٹھایا کہ ملک کے سرکاری مذہب کی پیروی کریں گے اور اسلامی جمہوریہ کے نظام اور آئین کے تحت کام کریں گے اور اس حوالے سے مادر وطن کی سرحدوں، خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت اور قوم کے حقوق کا دفاع کریں گے.

سربراہ مملکت سپریم لیڈر اور قوم کے سامنے اس بات کی ذمہ داری لیں گے کہ مجلس (پارلیمنٹ) میں پاس ہونے والے قوانین کے نفاذ پر من و عن عمل کریں گے اور وہ اپنی کابینہ اور سب سے قریبی سیاسی عہدہ سنئیر نائب صدر کے تعاون سے ملک میں صحیح سیاسی اقدامات کے نفاذ، اداروں کی شفاف کارکردگی، تعمیری منصوبہ بندی اور ملک کے مفادات کے تحت بجٹ کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲