4 اگست 2017 - 15:54
صدر ایران کی تقریب حلف برداری ،غیرملکی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری + تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے زیمبابوے، ملیشیا، پاکستان، مولداویہ ، برطانیہ ،، پرتگال، سیرالئون ، ساؤٹوم اور پرنسپے ، ہنگری ، سورینام، گینہ بیساؤ اور لیتھوانیا کے اعلی حکام پرمشتمل وفود تہران پہنچ چکے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری سنیچر کو پارلیمنٹ میں منعقد ہوگی - ڈاکٹرحسن روحانی ، اسلامی جمہوریہ ایران میں انیس مئی دوہزار سترہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں تیئیس ملین سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے - صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے زیمباوے کے صدر رابرٹ موگابے ، حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم، تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ رمضان عبداللہ ، عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سربراہ احمد جبرئیل، عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے نائب سربراہ ابواحمد فواد اور فلسطینی رہنما ابونضال جمعے کی صبح تہران پہنچ چکے ہیں-
مولداویہ کے صدر ایگورڈوڈان ، ایران برطانیہ پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ ریچرڈ بیکن ، ایران پرتگال پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ فونسکا سیلوا، سیرالئون کی پارلیمنٹ کے اکثریتی دھڑے کے سربراہ حسن شریف، ساؤٹوم اور پرنسپے کے وزیرخارجہ اوربینو گونزالس اور ہنگری کے نائب وزیر خارجہ سیلوسٹر بش ، سورینام کے صدر کے نمائندے انورلعل محمد گینے بیساؤ کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈمبا فاڈیگا ، اور حکومت لیتھوانیا کے نمائندے اڈریوس بروزگا جمعرات کی شام ہی تہران پہنچ چکے تھے - اسی طرح ملیشیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر تان سری پانیکر حاجی مولا ، جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر چانک سی کیون ، آئیرلینڈ کے نائب صدر کینر اورایلی ، نائیجر کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر یحی عمر بھی ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران پنہچ چکے ہیں- اسی کے ساتھ مختلف ملکوں کے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے- پاکستان کی سینیٹ کے چیئرمین رضاربانی بھی تہران پہنچ گئے ہیں صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں دنیا کے تقریبا سو ملکوں کے صدور، نائب وزرائے اعظم اور نمائندہ وفود شرکت کریں گے-

.......
/169