اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے نئی امریکی پابندیوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے نے ایران کو مزید تقویت بخشی ہے جس کی وجہ سے صدر ٹرمپ پر وحشت طاری ہوگئی ہے۔
اسلامی جمہوری ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹرمپ کی جانب سے تہران کے خلاف نئی پابندیوں پر دستخط کئے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکہ کو مناسب اور نہایت ہوشیارانہ جواب دیں گے۔
عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکہ کا اصل مقصد اسلامی جمہوری ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کی دھجیاں اڑانا ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ ایران نہایت ہوشیاری سے اس کا مناسب جواب دے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران، روس اور شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردی ہیں جس پر صدر ٹرمپ نے باقاعدہ طور پر دستخط بھی کردئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲