31 جولائی 2017 - 13:40
قطیف میں ایک اور سعودی سیکورٹی اہلکار ہلاک + تصویر

سعودی وزارت داخلہ نے قطیف میں ایک اور سیکورٹی اہلکار کے مارے جانے کی خبر دی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ قطیف کے المسورہ محلے میں فائرنگ میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے- فائرنگ کے اس واقعے میں چھے دیگر سعودی فوجی زخمی ہوئے ہیں- گذشتہ ہفتے بھی قطیف میں ہونے والی فائرنگ میں دو سعودی فوجی ہلاک ہوئے تھے-

قطیف سمیت سعودی عرب کا الشرقیہ علاقہ آل سعود کے فوجیوں کے حملوں کے سبب ، میدان جنگ بنا رہتا ہے- حالیہ مہینوں میں ان جھڑپوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے- سعودی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک دسیوں عام شہری شہید ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں سیاسی و سماجی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے-

.......
/169