اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ روس نے اپنے خلاف تازہ امریکی پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ اس ملک میں موجود اپنے سفارتی عملے کو کم کرے۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے جاری کردہ حکم میں امریکا سے کہا گیا ہے کہ وہ روس میں اپنا اضافی سفارتی عملہ یکم ستمبر 2017ء تک واپس بلوالے جس کے بعد روس میں تعینات امریکی سفارتی عملے کی تعداد 455 رہ جائے گی۔ البتہ یہ واضح نہیں کہ اس وقت روس میں کتنا امریکی سفارتی عملہ ذمہ داریاں ادا کررہا ہے جب کہ اس کے ساتھ ماسکو کے نواح میں واقع ایسی دو عمارتوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جو امریکی سفارت کاروں کے زیر استعمال تھیں۔
واضح رہے کہ اس وقت امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے جب کہ عالمی سیاسی ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ کشیدگی ماضی کی سرد جنگ کی سطح پر پہنچ چکی ہے جو بے حد خطرناک امر ہے اور اس کشیدگی کی اصل وجہ خود امریکہ ہے جو اپنے غیر منطقی اقدامات کے ذریعے عالمی امن کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش میں ہے۔
.......
/169