اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی رضاکار نیم فوجی دستوں نے شام عراق سرحد پر دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک ٹولے کو نابود کر دیا ہے۔
حشد الشعبی کے میڈیا سیل کی اطلاع کے مطابق رضاکار دستوں نے چند فوجی گاڑیوں پر مشتمل دہشت گرد قافلے کو شام عراق سرحد پر واقع مشرقی "دھاج" نامی دیہات میں حملوں کا ہدف بناتے ہوئے نابود کر دیا ہے۔
دوسری طرف مغربی موصل میں حشد الشعبی کی جہاد بٹالین نے تل زلط، ھدایہ، و عدایہ میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے انہیں سخت نقصان پہنچایا ہے۔
فضائیہ کی مدد سے اس آپریشن میں رضاکاروں نے دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے ان کی آٹھ گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲