5 جولائی 2017 - 09:31
فرانسیسی صدر پر قاتلانہ حملے کی سازش

فرانسیسی پولیس نےصدر ایمنوئل میکروں پر قاتلانہ حملے کی سازش کے الزام میں مشتبہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی پولیس نےصدر ایمنوئل میکروں پر قاتلانہ حملے کی سازش کے الزام میں مشتبہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ فرانسیسی پراسیکیوٹر کے مطابق23 سالہ نوجوان کوصدر پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا۔پراسیکیوٹر کے مطابق گرفتار نوجوان پر دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کر دیا گیا ہے۔
مشتبہ نوجوان بیسٹائل ڈے پر 14 جولائی کی پریڈ کے دوران صدر میکروں کو قتل کرنا چاہتا تھا، پریڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے۔

.......

/169