4 جولائی 2017 - 16:00
شام سے متعلق آستانہ مذاکرات شروع

شام کے بارے میں آستانہ مذاکرات کا پانچواں دور منگل کے روز حکومت دمشق اور شام مخالف مسلح گروہ کے نمائندوں کی شرکت سے شروع ہو گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قزاقستان کے وزیر خارجہ خیرات عبدالرحمان اف نے اعلان کیا ہے کہ آستانہ مذاکرات میں حکومت شام اور مسلح مخالف گروہوں کے نمائندے شریک ہیں۔اس سے قبل تین اور چار مئی کو مذاکرات کا چوتھا دور منعقد ہوا تھا جس میں شام میں کشیدگی سے عاری چار علاقے قائم کئے جانے کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے۔مذاکرات کے پانچویں دور میں ایران، روس اور ترکی کی شمولیت سے کشیدگی سے عاری علاقوں کی دستاویز کو آخری شکل دی جائے گی۔روس کے وزیر دفاع نے بھی کہا ہے کہ روس، ایران اور ترکی کے چار اور پانچ جولائی کے اجلاس میں کشیدگی سے عاری علاقوں کے قیام سے متعلق دستاویزکو آخری شکل دی جائے گی۔

.......

/169