22 جون 2017 - 17:49
قطر کا بائیکاٹ ختم کئے جانے کی شرطوں کی فہرست

کویت کے حکام نے دوحہ کا محاصرہ ختم کئے جانے کے بارے میں قطر کے حکام کو متحدہ عرب امارات سمیت چار عرب ملکوں کی شرطوں پر مشتمل ایک فہرست پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر اور بحرین کی جانب سے قطر کو مطالبات کی ایک فہرست پیش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ قطر اگر ان مطالبات کو پورا کر دیتا ہے تو خلیجی ممالک اور مصر اس کا بائیکاٹ ختم کر دیں گے۔

العربیہ کے مطابق قطر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت سے دستبردار ہو جائے اور جن شخصیات کے نام دہشت گردوں یا ناپسندیدہ افراد کی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر جاری کردہ فہرستوں میں شامل ہیں، ان کو اپنے یہاں پناہ دینے سے باز آجائے۔

مطالبات کی فہرست کے مطابق قطر، خلیج فارس تعاون کونسل کے فیصلوں کی پاسداری کرے۔ رپورٹ کے مطابق قطر کو شرطوں پر عمل اور مطالبات ماننے کے لئے دس روز کی مہلت دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169