22 جون 2017 - 17:42
عراق کے صوبہ دیالہ میں حشدالشعبی کی کارروائی کا آغاز

عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے صوبے دیالہ کے شمال مشرقی علاقے میں داعش کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سرحدی صوبے دیالہ کے شمال مشرقی علاقے میں نوے کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقے نفت خانہ میں روپوش داعشی عناصر کا قلمع قمع کرنے کے لئےعراقی فوج کے ہیلی کاپٹروں کی مدد و حمایت سے چھے علاقوں سے یہ کارروائی جمعرات کی صبح شروع کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس علاقے میں کارروائی کئے جانے کا اہم ترین مقصد داعش دہشت گردوں کا قلع قمع کئے جانے کے ساتھ ساتھ امن کی برقراری اور پورے علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنا ہے۔

........

/169