31 مئی 2017 - 14:11
سعودی اتحاد کے درجنوں دہشتگرد فوجی ہلاک

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ملک کے شمالی علاقوں میں سعودی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملوں میں، صوبہ الجوف کے علاقے المتون میں سعودی اتحاد کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ اس کارروائی کے دوران سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

منگل کے روز یمنی فوج نے ملک کے شمالی علاقے پر جارحیت کرنے والے سعودی طیارے کو بھی مار گرایا تھا۔
دوسری جانب یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب جنوب مغربی یمن کے صوبے تعز کے ساحلی شہر المخا کے علاقے یختل کے رہائشی علاقوں پر کم سے کم چار بار بمباری کی ہے۔
تعز کے علاقے الحوبان پر بھی سعودی عرب کی فضائی بمباری میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

.......

/169