اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کےشہر ہیت میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خودکش حملے میں 13 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خود کش دھماکہ ہیت کے مدرسہ الشیما کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل دارالحکومت بغداد میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ داعش دہشت گرد عراقی فوج کے ہاتھوں اپنی تاریخی شکست کا انتقام عراق کے عام افراد سے لے رہے ہیں جو ان کی بزدلی اور شکست کا مظہر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169