اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق 24 مئی 1982عیسوی کوجب صدام کی بعثی فوج کے ڈیڑھ سالہ قبضے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے سرفروشوں اور جانبازان اسلام نے خرمشہر کو واپس اپنی آغوش میں لیا تو اس وقت دنیا کے بڑے بڑے سیاسی اور دفاعی نظریہ پردازوں کے ہاتھوں سے طوطے اڑگئے اورعالمی سطح پر دفاعی اور جنگی اسٹریٹیجی و حکمت عملی پراز سر نوجائزہ لیا جانے لگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران پر جارحیت کے کچھ ہی دنوں بعد ڈکٹیٹر صدام کی بعثی فوج نے جسے دنیا کی تمام بڑی طاقتوں کی حمایت حاصل تھی خرمشہر پر قبضہ کرلیا ۔
خرمشہر جس پر صدام کی بعثی فوج کا تقریبا ڈیڑھ سال تک قبضہ تھا اس وقت سیاسی اور فوجی میدانوں میں ایران اور عراق دونوں کی فتح و شکست کے معیار میں تبدیل ہوچکا تھا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے غیورعوام ہر سال 24 مئی کو خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ ایک جشن کے طور پرمناتے ہیں اوراپنے قومی ہیروز کو جنہوں نے خرمشہر کی آزادی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169