اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ الگمائنر جریدے نے لکھا ہے کہ اسٹریٹیجک امور کے تجزیہ نگاروں کے ذریعے گلوبل فائرز پاور ویب سائٹ پر جاری کی گئی تازہ رینکنگ کے مطابق، جو جمعے کو جاری ہوئی، ایران کی فوج دنیا کی سب سے مضبوط پچیس افواج میں شامل ہے-
اس ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ ایران کی فوج اس فہرست میں بیسویں مقام پر ہے-
ویب سائٹ کے مطابق ایران کا سالانہ فوجی بجٹ چھے ارب تیس کروڑ ڈالر ہے اور ایران کے پاس حملہ آور ٹینکوں سمیت چار ہزار زمینی فوجی گاڑی راکٹ و میزائل سسٹم اور ایک نہایت پیشرفتہ فضائیہ ہے-
گلوبل فائرز پاور ویب سائٹ پچاس نکات کی بنیاد پر ملکوں کی فوجی طاقت کا تجزیہ کرتی ہے-
.......
/169