9 مئی 2017 - 16:50
کرم ایجنسی، پاک افغان بارڈر کے قریب افغانستان کے علاقہ میں آمریکی ڈرون حملے، 16 افغان طالبان ہلاک

کرم ایجنسی کے قریب افغانستان کے علاقے نری کنڈوں پر امریکی جیٹ طیاروں کی بمباری میں 16 افغان طالبان ہلاک ہوگئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کرم ایجنسی کے قریب افغانستان کے علاقے نری کنڈوں پر امریکی جیٹ طیاروں کی بمباری میں 16 افغان طالبان ہلاک ہوگئے جبکہ کئی شدید زخمی ہوگئے۔ حملے میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔ افغان ذرائع کے مطابق امریکی جیٹ طیاروں نے کرم ایجنسی کے علاقے غوزگھڑی باڈر کے قریب افغانستان کے علاقے میں افغان طالبان کے مرکز کو نشانہ اس وقت بنایا جس وقت وہاں طالبان کے کمانڈز کی اہم میٹنگ جاری تھی۔ ذرائع کے مطابق افغان دہشت گردوں نے افغان علاقہ ڈھنڈا پھٹان میں قائم بیس پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کا بھرپور جواب دیا گیا اور دہشت گردوں کے مراکز پر آمریکی ڈرون نے شدید بمباری کی، جس میں افغان طالبان دہشت گردوں کی مارنے اور شدید زخمی ہونے کی طلاعات ہیں۔ اور اس حملے سے انکے کئی ٹھکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲