اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سنئیر ایرانی رہنما علی اکبر ولایتی نے ایران اور جرمنی کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطی بحران کا حل دونوں ممالک کا مشترکہ مقصد ہے.
یہ بات 'علی اکبر ولایتی' جو ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ہیں نے ہفتہ کے روز تہران میں نائب جرمن وزیر خارجہ 'مارکس یدیر' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ایران اور جرمنی کے درمیان مختلف سطوح کے وفود کے تبادلوں سے باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے مدد ملی ہے.
ولایتی نے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، جرمنی کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے.
یورپی یونین اور یورپی خطے کے حوالے سے خودمختاری مؤقف اپنانے کے حوالے سے جرمنی کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی تبدیلیوں اور عالمی صورتحال کے پس منظر میں جرمنی کا کردار تعمیری ہے.
اس ملاقات میں نائب جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے.
انہوں نے بتایا کہ ایران اور جرمنی کے حکام کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے سے جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کے لئے مدد ملے گی.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲