3 مئی 2017 - 17:49
 آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں ہفتہ شہداء کی تقریبات کا سلسلہ جاری

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے لاہور میں اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایس او پاکستان ہر سال کی طرح امسال بھی ہفتہ شہدائے امامیہ منا رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے لاہور میں اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایس او پاکستان ہر سال کی طرح امسال بھی ہفتہ شہدائے امامیہ منا رہی ہے،  انہوں نے مزید بتایا کہ 2مئی 1986 کو انجئیرنگ یونیورسٹی میں اسلام دشمن عناصر نے ایک بزدلانہ کاروائی کی جس کے نتیجہ میں آئی ایس او کے دوجوان شہید ہوئے مئی کا پہلا ہفتہ شہید تنصیر حیدر اور شہید راجہ اقبال کی بے مثال قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے اس حوالے سے ملک بھر میں شہدا ء کی قبور پر حاضری کا سلسلہ جاری ہے  مرکزی سیکرٹری جنرل انصر مہدی کاکہنا تھاکہ شہید تنصیر حیدر اور شہید راجہ اقبال نے ہمیشہ خداکی خوشنودی کیلئے کام کیا اور اپنی زندگی کے ایک ایک لمحہ کو اسلام کی ترویج کیلئے وقف کیا شہدا کے مرقد سرگودھا میں بھی خصوصی تقریبات منعقد ہوگی جس میں خانوادہ شہدا شریک ہونگے۔ انصر مہدی نے کہا ملت تشیع پاکستان کی تاریخ شہدا کے خون سے سرخ ہے، ہم ہرگز شہدا کو فراموش نہیں کریں گے، ان کا راستہ و نظریہ ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲