اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام حسین کاردان نے امام زین العابدین(ع) کی میلاد کی مناسبت سے شہر ری میں حرم حضرت عبدالعظیم حسنی(ع) میں جشن کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا وہ معاشرہ سب سے بہتر معاشرہ ہے جس کے بوڑھے، جوان، خواتین اور مرد سب ایک دوسرے کے خیرخواہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا انسان کی شخصیت کے نکھار میں اس کے خاندان کا اہم رول ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کیلئے اعلی اخلاق کے مالک بیوی یا شوہر تلاش کریں۔
حجت الاسلام کاردان نے کہا دیندار اور اعلی اخلاق کے مالک افراد ہرگز لوگوں کو ذلیل اور رسوا نہیں کرتے وہ لوگوں پر ظلم بھی نہیں کرتے اور بیت المال کی طرف دست درازی نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا انسان کا پاکیزہ نسب اسے شیطانی وسوسوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
.......
/169