اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے ثقافتی، سائنسی اور تعلیمی ادارے "یونسکو" نے اپنی آج کی نشست میں، قدس شہر میں صہیونی ریاست کی غاصبانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے، فیصلہ کن رائے دے کر اسرائیل مخالف قرارداد منظور کرلی۔
اراکین کی فیصلہ رائے سے منظور ہونے والی اس قرارداد میں زور دیا گیا ہے کہ اسرائیل شہر قدس پر حاکمیت نہیں رکھتا اور یہ شہر ایک "مقبوضہ شہر" ہے۔
اس قرارداد کے توسط سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہر قدس کو اسرائیل کے قبضے سے نکلنا چاہئے۔
رائے شماری میں 22 افراد نے قرارداد کے حق میں رائے دی، 10 افراد نے مخالفت کی اور 26 افراد یا تو غائب تھے یا پھر انھوں نے اپنی رائے ظاہر کرنے سے اجتناب کیا۔
اس قرارداد میں تین توحیدی ادیان (اسلام، عیسائیت اور یہودیت) کے ہاں مغربی قدس کے قابل احترام اور مقدس ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس شہر کے یہودیانے کے سلسلے میں اسرائیلی پالیسیوں کے سلسلے میں خبردار کیا۔
یونسکو کی قرارداد میں زور دیا گیا ہے: "قدس کے مقدس شہر میں "ایک قابض قوت کے طور پر" اسرائیل کے تمام [بظاہر] قانونی اور انتظامی اقدامات ـ جو اس شہر کی ظاہری صورت اور اس کے تشخص کو مخدوش یا تبدیل کرنے پر منتج ہوں ـ کھوکھلے اور بےاعتبار ہیں اور ان تمام اقدامات و انتظامات کو فوری طور پر منسوخ ہونا چاہئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۱۱۰