اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: انٹرپول کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم کے خلاف وسیع کارروائی کے دوران جنوب مشرقی ایشیا کی تنطیم آسیان کے رکن ملکوں میں نو ہزار سرور اور سیکڑوں ویب سائٹ کا پتہ لگایا گیا جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق، یہ سرور مختلف سافٹ ویئرز کے ذریعے علاقے کے مالیاتی اور بینکاری اداروں کو نشانہ بناتے ہیں۔
دوسری جانب مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا کی منڈیوں خاص طور سے خطے کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سائبر حملوں کے خطرات سب سے زیادہ ہیں۔
ویتنام اور انڈونیشیا دو ایسے ممالک ہیں جہاں سب سے زیادہ بیڈ سافٹ ویرز کا پتہ لگایا گیا ہے۔
ملائیشیا، انڈونیشیا، فلپائن، ویتنام، تھائی لینڈ، سنگاپور، برونئی، میانمار، کمبوڈیا، اور لاؤس، آسیان تنظیم کے دس رکن ممالک ہیں۔
۔۔۔۔۔
/169