26 اپریل 2017 - 14:01
افغانستان میں طالبان اور داعش کے مابین جھڑپیں، 160 دہشتگرد ہلاک و زخمی

افغانستان میں دہشتگردوں کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپوں میں 160 سے زائد دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ جوزجان کے کمشنر رحمت الله ترکستانی کا کہنا ہے کہ کل رات صوبہ جوزجان کے علاقے درزاب میں داعش نے طالبان پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے بعد دہشتگرد گروہوں طالبان اور داعش کے مابین جھڑپیں شروع ہوئیں جس کے نتیجے میں 60 طالبان ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے۔

جوزجان کے کمشنر کا کہنا ہے کہ ہونے والی خونریز جھڑپوں میں جو تا حال جاری ہے داعش کے دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے ہیں تاہم ہلاک ہونے والے داعش کے دہشتگردوں کی تعداد کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/169