5 اپریل 2017 - 12:23
ہالینڈ کے مسلمانوں کواسلام فوبیا کا سامنا ہے

ہالینڈ کے مسلمان ان دنوں کے اسلام فوبیا کا مقابلہ کررہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کے دوسرے بڑے شہرروٹرڈیم میں بسنے والی مختلف اقوام کے باوجود اس شہر کے مسلمانوں کو بنیادی طورپراسلام فوبیا کا سامنا ہے۔

روٹرڈیم ہالینڈ کا ایک ایسا شہر ہے جس میں مختلف قومیں آباد ہیں۔ یہ شہر یورپ میں داخل ہونے کا دروازہ ہے اوراس شہرکی تقریبا نصف آبادی کا تعلق دیگرممالک سے ہے۔ لیکن ابھی حال ہی میں یہ ملک تمام مہاجروں کو قبول نہیں کررہا ہے۔
اس ملک کے دائیں بازو کے سیاستدانوں کا کہنا ہےکہ یہ ملک ہالینڈی تشخص کے کھونے کے خطرے سے دوچارہے۔ اس قسم کے افکاراورالفاظ نےاس ملک کے مسلمان معاشرے پربہت برا اثرڈالا ہے۔
قابل ذکرہےکہ اس وقت اکثریورپی ممالک کے شدت پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو اسلام فوبیا کے اقدامات کا سامنا ہے اوران ممالک میں آئے روزمختلف بہانوں سے مسلمانوں اورمساجد کے خلاف اقدامات انجام دیے جارہے ہیں جبکہ انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والے حکمران اورسیاستدان مسلمانوں کے حقوق کی پامالی پرخاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

.......

/169