3 اپریل 2017 - 18:04
52 ہزار غیرملکی طلبا ایرانی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں

نائب ایرانی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی برائے بین الاقوامی امور نے کہا کہ 52 ہزار غیرملکی طلبا ایران کی مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب ایرانی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی برائے بین الاقوامی امور نے کہا کہ 52 ہزار غیرملکی طلبا ایران کی مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں.

يہ بات 'حسين سالار آملي' نے گزشتہ روز ارنا كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے 52 ہزارغيرملكي طلبا ملك ميں تعليم مكمل كرنے كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ تقريبا 23 ہزارغيرملكي طلبا سائنس كي وزارت كي يونيورسٹيوں ميں تعليم حاصل كر رہے ہيں اور باقي جامعه المصطفي، وزارت صحت ،آزاد اسلامي كي يونيورسٹيوں كے طلبا ہيں.

انہوں نے ہمارے حاليہ برسوں ميں ملك كي يونيورسٹيوں كي قابل قدر سائنسي ترقي كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ2013 ميں صرف 1 ايراني يونيورسٹي دنيا كي سب سے بڑي يونيورسٹيوں كي فہرست ميں شامل تھي جبكہ اب رائٹرز نيوز ايجنسي كي تازہ ترين تحقيقات كے مطابق اس فہرست ميں 13 ايراني يونيورسٹيوں كے نام موجود ہيں.

انہوں نے كہا كہ گزشتہ دو سالوں كے دوران ملكي اور غير ملكي پروفيسروں كے درميان تقريبا 235 بين الاقوامي مشتركہ منصوبے انجام پذير ہوئے ہيں جو يہ ملك كي سائنسي پيشرفت كي نشاندہي كرتي ہے.

سالارآملي نے مزيد كہا كہ اميد ہے كہ آئندہ پانچ سالوں ميں ملك كي سائنسي ترقي كي سطح 80 فيصد تك پہنچ جائے گي.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲